v
     
 

Images of Silver jubilee Event of Seyal Medical Cdentre

History with Imagaes of Seyal Medical

دل اور انسانی زندگی

(Heart and Human Life)


By Dr. A.Rashid Seyal

1st Ed 1977,

2nd Ed 1982,

Publisher: Seyal Publications, Pakistan. 

 

کتاب پر تبصرہ

روزنامہ ’’جنگ‘‘ کراچی

ڈاکٹر رشید سیال نے ایک اہم موضوع کی طرف توجہ دی ہے اپنی اس کتاب میں انہوں نے محض دل کی ساخت، جسم میں اس کے محل و قوع، دوسرے اعضاء سے اس کے تعلق اور اس کے فعل پر ہی بحث نہیں کی بلکہ ان تمام پہلوئوں پر بھی روشنی ڈالی ہے جو دل سے متعلق ہیں یا جن کے اثرات دل پر پڑتے ہیں۔ عمر، جنس، وراثت اور دیگر طبقاتی عوامل سے دل کا کیا تعلق ہے۔ نیز ہماری خوراک، روز مرہ کے معمولات، نیند، موٹاپا، اٹھنے بیٹھنے، کھانے پینے اور دوسرے افعال کا اس پر کیا اثر پڑتا ہے۔ مصنف نے نہ صرف انہیں بیان کیا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ انہوںنے اس ضمن میں احتیاطی اقدامات بھی بتائے ہیں جن کو اپنا کر دل کے دورہ سے ممکنہ حد تک بچا جا سکتا ہے یہ کتاب ایک مفید کوشش ہے اور اس سے ہر آدمی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

روزنامہ ’’آفتاب‘‘ ملتان

یہ کتاب ایک ایسے قاری کو سامنے رکھ کر تصنیف کی گئی ہے جو میٹرک تک تعلیم حاصل کر چکا ہو۔ تا کہ ہمارے ہاں زیادہ سے زیادہ آبادی اس کتاب کو سمجھ سکے اور اس کی ہدایات پر عمل کر سکے۔ اگر طب کے بارے میں آسان فہم زبان میں ایسی کتابیں لکھی جائیں تو یہ انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہو گی۔ اس کتاب کی سلاست کے باعث عام قاری اس سے بھر پوراستفادہ کر سکتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں ان محرکات پرتفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے جو دل کے دورے کا سبب بنتے ہیں مثلاً تمباکو نوشی، بلڈ پریشر، غذائی بے اعتدالی، ذبابیطس، اعصاب زدگی وگیر ان سے بچنے کے لیے انسان جو احتیاطی تدابیر اختیار کر سکتا ہے ان کا مفصل ذکر کیا گیا ہے۔

Home Introduction Books Hospital Medicine Contact Us

 

Adam of Science and Adam of Qur’an are One not Two

Journey of Me’eraaj of Prophet (PBUH)

Faith in the Unseen

Why the creation could not take place without a creator?

تخلیق آدم، قرآن اور جدید سائنس کی روشنی میں

 

Download Patient Protocol Form

DOWNLOAD LOW RES